جنگی جرائم کا مرتکب اسرائیل ایران کے جواب سے حواس باختہ ہوگیا:لیاقت بلوچ
لاہور(نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلکو ایسا جواب دیا کہ وہحواس باختہ ہوگیا ہے۔ استعماری قوتوں، صیہونی درندوں اور فاشسٹ مودی کے مظالم ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے اتحاد بننے کا سنہری موقع ضائع نہ کیا جائے۔ اس سے عالمِ اسلام کاوقار بھی بحال ہوگا اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی طویل سیاہ رات کا خاتمہ بھی ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے پھالیہ، منڈی بہاؤالدین کے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیوالے افراد کی تعزیت کی۔ امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع گجرات انصر محمود چوہدری اور منڈی بہاؤالدین کے قائدین سید اعجاز خیالی، میاں عبدالرؤف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور خیبرپی کیمیں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے کہا حکومت اور این ڈی ایم اے پیشگی انتظامات کے دعوے ٹھس ثابت ہوتے ہیں۔ان علاقوں میں عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ملک کو آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔