• news

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13رکنی وفد کاسمیڈاآفس کا دورہ 

لاہور(کامرس رپورٹر )نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد نے آج سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے صدردفتر کا دورہ کیا اور سمیڈا کی ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ وفد کی قیادت انسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی ایڈوائزر محمد عمر کر رہے تھے جبکہ سمیڈا کی طرف سے جنرل منیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا، جنرل منیجر پالیسی اینڈ پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ، جنرل منیجر آؤٹ ریچ،راجہ حسنین جاوید ، جنرل منیجر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن احمد منصور چودھری اور جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ سروسز اشفاق احمد نے وفد سے تبادلہ خیال کیا۔وفد کو بتایا گیا کہ  سمیڈا نے ایس ایم ای سیکٹر کی  معاونت کے ذریعے قومی معیشت میں 41 ارب روپے سے زائد کی معاشی قدر پیدا کی  اور 32 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری ممکن بنائی  ۔

ای پیپر-دی نیشن