• news

بگ سٹی ہیومن کیئرتنظیم کا افتتاح،مستحقین کیلئے  کلینک کھولنے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر) بگ سٹی ہیومن کیئر کی افتتاحی تقریب کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں  ہوئی۔پروفیسر ظفر ڈینیل، نوائے وقت اخبار کے فہیم ولسن، صحافی ساجد غوری صحافی، صحافی نعیم قیصر، ریورنڈ رابنسن سجاد، جانسن طارق ودیگرموجود تھے۔ تنظیم  کا مقصد مستحق لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر تنظیم کے بانی   ایوب خاور گل نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔بگ سٹی ہیومن کیئر کے جنرل سیکرٹری  محبوب شوکت گل نے کہا ہم پروفیسر گل بہار کالونی کوٹ لکھپت  میں مستحقین کیلئے کلینک کھولنے جا رہے ہیں  جہاں انتہائی کم فیس پر عوام کو گائناکالوجی  ، ای سی جی، الٹراساؤنڈ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کی سہولیات میسر ہونگی اور ایک ماہ میں2 بار آنکھوں کا مفت چیک اپ بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن