پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مزید 39لاکھ روپے جاری
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے 5 اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 39 لاکھ روپے جاری کردئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کو ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کیلئے کیسز بھجوائے تھے۔