ایران کا قوت ایمانی سے اسرائیل پر حملہ قابل تحسین ہے:مولانا محمدعلی قادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری اور دیگر رہنماؤں محمد یونس قادری، جنید علی قادری، شعیب قادری، محمد یوسف نقشبندی، محمد اویس قادری شعبہ خواتین کی سربراہ حبیبہ یوسف نے اپنے مشترکہ بیان میں ملک ایران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک میں ایران نے قوت ایمانی اور ملت اسلامیہ مسلمانوں کا درد رکھتے ہوئے اسرائیل پر جو جنگی حملہ کیا ہے وہ انتہا درجے کا قابل تحسین حملہ ہے۔ ایران نے تمام ممالک اسلامیہ کیلئے جراتمندانہ مثال قائم کی۔