پاکستان‘نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ‘دونوں ٹیموں کی پنڈی میں پریکٹس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پریکٹس کا آغاز‘ پاکستان ٹیم نے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ٹیم آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اظہرمحمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ہو سکتا ہے کہ بابراعظم کو آرام دیا جائے ایسا نہیں کہ بابراعظم یا کوئی کھلاڑی آرام نہیں سکتا۔ پاکستان کے پاس باؤلر اور بیٹرز باصلاحیت ہیں جبکہ ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے، محمدعامر اور عماد وسیم کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کا سکواڈ نیا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، نیوزی لینڈ کی بی یا سی ٹیم نہیں کہوں گا۔ پاکستان کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نظرانداز نہیں کر سکتے ۔ باؤلنگ بیٹنگ کے پلان پر کام جاری ہے کھلاڑیوں کو کہا کہ 6 جون کو پہلا ورلڈکپ کا میچ کھیلیں تو ہمارا بہترین سکواڈ ہو۔ روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھ کر پلیئنگ الیون بنائی جائیگی دو سپنرز کیساتھ بھی جایا جاسکتا ہے۔ عامرجمال جینوئن آل راؤنڈر ہیں پاکستان کو پلیئرز بنانے پڑیں گے، جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہے صبر کرنا پڑیگا۔