پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع الیکشن کمیشن‘سکروٹنی کمیٹی تحلیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردیئے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا۔ سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افسران کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔