مریم نواز کی ہدایت پر وزیر صحت نے گلوکار غلام عباس کے گھر جا کر 10 لاکھ روپے کا چیک دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معروف گلوکار غلام عباس کی علالت پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے 10لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گلوکار غلام عباس کے گھر جا کر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔