پاکستان کی ترقی ‘خوشحالی کا دوسرا نام آج بھی نواز شریف ہے‘ عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کل بھی دوسرا نام نواز شریف تھا آج بھی نواز شریف ہی ہے جن کے ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے برسر پیکار ہے، مشکل حالات ضرور ہیں مگر حکومت کی اولین ترجیح عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں، ایک بیان میں عارف سندھیلہ نے کہا اگلے پارلیمانی سال میں عوام کو مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی ، روزگار مواقع بڑھائے جائیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔