خیبر پی کے حکومت نے پانچ سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے لیا
پشاور(بیورو رپورٹ)خیبر پی کے حکومت نے پانچ سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے لیا ہے سو سے زائد پولیس اہلکاروں اور پانچ سے زائد پرائیویٹ سیکرٹریز کی خدمات واپس لے لی ہیں صوبائی حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا سابق وزرائے اعلیٰ سردار مہتاب عباسی ، امیر حیدر خان ہوتی ، صابر شاہ اور پرویز خٹک سے پرائیویٹ سیکرٹریز کی خدمات واپس لے لی ہیں ۔ جبکہ سابق وزرائے اعلیٰ کے پاس موجود سو سے زائد پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی بھی واپس لے لی ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی صورتحال اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا