فیصل آباد: حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد نے خودکشی کر لی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے چک 383 گ ب کے رہائشی چالیس سالہ ریاض اور تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 259 ر ب کے رہائشی ساٹھ سالہ غلام مرتضی نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔