ٹوبہ: نجی سکول کی پرنسپل نے متعدد طلبہ کے بال کاٹ دیئے‘ والدین کو غصہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) نجی سکول کی پرنسپل نے بغیر وجہ قینچی سے طلبہ کے بال کاٹ دئیے۔ طلبہ کے والدین نے بتایا کہ پرنسپل صائمہ نواز نے ان کے بچوں کے بال کٹوانے کا کوئی نوٹس دئیے بغیر ہی عید کے بعد سکول جانے والے متعدد بچوں کے بال سکول میں کلاس کے دیگر بچوں کے سامنے قینچی کے ساتھ بری طرح کاٹ دئیے۔ زیر تعلیم بڑے ضلعی افسران کے بچوں کو بالکل بھی کچھ نہیں کہا گیا، بلکہ تمام مڈل کلاس بچوں کے بال کاٹ کر ان کی عزت نفس مجروح کی گئی۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔