چینی صدر کی یوکرائن بحران کے حل سے متعلق اہم تجاویز
بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں دیائو یوئی تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے یوکرائن بحران پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اور جرمنی دونوں اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت ، بین الاقوامی غذائی سلامتی سے جڑے مسائل کے مناسب حل اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس موقع پر موجودہ صورتحال میں جلد از جلد امن بحال کرنے کے لیے چار اہم اصولوں کے ادراک پر زور دیا، امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو ترجیح دی جائے اور خود غرض مفادات کی جستجو سے گریز کیا جائے، کشیدگی کو کم کیا جائے اور آگ کو مزید بھڑکانے سے گریز کیا جائے، امن کی بحالی کے لیے ماحول پیدا کیا جائے اور اختلافات کو مزید نہ بڑھایا جائے،عالمی معیشت پر منفی اثرات کو کم کیا جائے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو کمزور نہ کیا جائے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے مفید تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔