• news

 گوجرانوالہ: نگہبان پیکج کے 6 ہزار تھیلے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے خفیہ گودام میں چھپائے گئے راشن کے چھ ہزار تھیلے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش،دو روز سے عملہ صفائی کے ذریعے "رمضان نگہبان پیکج "کے لوگو والے تھیلے خالی کرکے سامان  الگ کیاجارہا ہے۔ڈیڑھ کروڑ روپے سے زاہد مالیت کا سامان مارکیٹ میں پہنچانے کیلئے گاڑیاں منگوالی گئی تھی کہ میڈیا  کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں اور ویڈیو بنالی۔موقع پر موجود میونسپل کمیٹی کے ایم ا و آر رانا مدثر اور عملہ صفائی کے انچارج غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو کے حکم پر عملہ صفائی کے ذریعے تھیلے خالی کروائے ہیں اور سامان گاڑیوں میں لوڈ کروانے کا حکم ملا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت ستائیس ہزار چھ سو 72راشن کے تھیلے تحصیل کامونکی کے مستحقین کو گھر گھر پہنچانے تھے لیکن اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو نے صرف بائیس تھیلے تقسیم کروائے اور باقی تھیلے محکمہ خوراک کے گودام میں چھپادیئے گئے اور مبینہ طور پر مارکیٹ میں مختلف دْکانداروں سے سودا طے کرلیا گیا۔اور رمضان نگہبان پیکج کا تھیلا غائب کرنے کیلئے عملہ صفائی کے ذریعے سارے تھیلے کھول کر تھیلے میں موجود چاول، گھی،چینی،بیسن اور آٹا الگ الگ کرکے دکانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سامان مارکیٹ میں فروخت کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جا ئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن