• news

بجلی چوری: لیسکو ریجن 11، کامونکی1، گوجرہ اور پیر محل سے 2 گرفتار

کامونکی‘ گوجرہ‘ پیر محل‘ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار + اے پی پی) ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او حافظ محمد ابراہیم کی درخواست پر ڈائر یکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے نواحی گاؤں کہوگا کے محمد حنیف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فیسکو ٹاسک فورس ٹیموںنے دو مختلف علاقوں سے2 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ چک نمبر 248 گ ب کا محمد ندیم اپنے میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف تھا کہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کا میٹر بجلی اتار کر صدر پولیس گوجرہ کو تحریری طور پر مطلع کردیا۔ اسی طرح فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے اچانک گائوں 256گ ب پھلور میں چھاپہ مارتے ہوئے صارف شہزاد علی   کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے دھر لیا۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس نے فیسکو کے آفیسر محمد رشید کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر281 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے112کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 11  کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،5زرعی،1 انڈسٹریل اور268 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1 لاکھ 81 ہزار466یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 48 لاکھ41 ہزار963 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن کے تمام کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن