مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہے ،ہم خوش ہیں کہ خیبرپی کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی،امید ہے خیبرپی کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے، اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے خیبرپی کے حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے،ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ہوںایسی ہی سہولیات خیبرپی کے لوگوں کو بھی ملنی چاہئیں۔ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہے جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے،امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار،خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے اور رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔