• news

سعودی معاون وزیردفاع پاکستان پہنچ گئے، جنرل عاصم سے ملاقات کریں گے 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے سعودی معاون وزیردفاع کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیر بحث آئیں گے اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن