2200 اضافے کے ساتھ تولہ اڑھائی لاکھ سے اوپر، انٹر بنک ڈالر 11 پیسے مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 51ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھائو 21ڈالر بڑھ کر 2412 ڈالر تک پہنچ گئے۔ بدھ کو انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربنک میں ڈالر 278.29 روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی سے سے 279.57 روپے پر جا پہنچا۔ یورو کی قیمت فروخت 72 پیسے کی کمی سے 295.15 روپے رہ گئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 1.47 روپے کی کمی سے 345.77 روپے پر پہنچ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 73.87 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت بھی 20 پیسے کی کمی سے 75.84 روپے ہو گئی۔