• news

یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے کلو اضافہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والے گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جبکہ قیمت میں اضافے کے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کے باعث گھی کی قیمت بڑھانا پڑی۔

ای پیپر-دی نیشن