چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نو منتخب چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال سمیت سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور سمیت درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔