• news

9 مئی کیسز: اپنے خلاف ریفرنس پرجج نے سماعت ملتوی کر دی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے  سابق وفاقی و صوبائی وزرا شیریں مزاری، زرتاج گل،شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان،راجہ بشارت اور شیخ رشیدسمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف  9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے الگ الگ مقدمات کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان میں ان مقدمات کی نقول تقسیم ہونا تھیں تاہم پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جج کے خلاف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھجوائی گئی رپورٹ کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کر دی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیریں مزاری، زرتاج گل،شہریار آفریدی،راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشیدسمیت دیگر ملزمان اپنے وکلا سید یاسر حسین شاہ، بیرسٹر فہد چوہان، محمد فیصل ملک، سردار عبدالرازق،سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے طبیعت خراب ہونے کے باعث حاضری استثنیٰ کی درخواست دی گئی اس موقع پر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر مزید کاروائی ہونا تھی جبکہ ملزمان میں مقدمات کی نقول بھی تقسیم ہونا تھیں تاہم سماعت کے آغاز پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جج کے خلاف ایک رپورٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھجوائی گئی ہے جس میں تادیبی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی، عدالت میں 9مئی کے واقعات کے متعلق تھانہ آر اے بازار کا مقدمہ نمبر 708، تھانہ سٹی کا مقدمہ نمبر 563،تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس کے 759، تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن کے مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ کا مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ کے مقدمہ نمبر 744 اور تھانہ ٹیکسلا کا مقدمہ نمبر 940 زیر سماعت تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن