عمر چیمہ کی جیل ٹرائل کے خلاف‘ حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ کینسل، عمر سرفراز چیمہ کی جناح ہائوس کے باہر جلائوگھیرائو کے مقدمے کا جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ جناح ہائوس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا۔ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا۔ جسٹس عالیہ نیلم نے حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ عدالت فریقین سے درج مقدمات کی تفصیلات لے کر فراہم کرے۔