• news

گوجرانوالہ: نئی دلہن  کاسسرال جانے سے انکار، بھائی نے شہ رگ کاٹ دی  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سسرال جانے سے انکار پر بھائی نے تیز دھار آلہ سے اپنی نئی نویلی دلہن بہن کی شہ رگ کاٹ دی۔ مقتولہ کی نعش ہسپتال منتقل، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جنڈیالہ باغوالہ کی رہائشی 20سالہ ایمان فاطمہ دو ہفتے قبل گھر سے چلی گئی تھی۔ گھر واپس آنے پر والدین نے اس کا نکاح کزن کے ساتھ کر دیا۔ لڑکی شادی سے خوش نہ تھی اور شوہر کے گھر جانے سے انکاری تھی جس پر اس کے بھائی ذیشان نے طیش میں آکر تیز دھار آلہ سے ایمان فاطمہ کی شہ رگ کاٹ دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ادھر پولیس کا موقف ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن