• news

فیصل آباد‘ خاتون، گوجرہ لڑکے، اوکاڑہ، گگومنڈی، بورے والا میں کمسن بچیوں سے زیادتی 

فیصل آباد،گوجرہ، اوکاڑہ، گگومنڈی، بورے والا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندگان نوائے وقت) اوباش ملزموں نے خاتون کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 191 ر ب سے ذوالفقار وغیرہ تین ملزم خاتون  کو اسلحہ کے زور اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،گوجرہ میں اوباش نوجوا ن نے پندرہ سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیوپلا ٹ کے رہائشی  علی کا پندرہ سالہ بیٹا محلہ میں موجود تھا کہ محلہ مذکور کا اوباش نوجوان کاشف عرف کاشی اس کو اپنے ہمراہ لے گیا اور زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے  زیادتی۔ ملزم مختلف اوقات میں بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔ بچی حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گگومنڈی میں بدبخت نے اپنی نو سالہ بیٹی کے ساتھ ہی منہ کالاکر لیا۔ نواحی گائوں 519۔ای بی کا درندہ صفت قیصر عباس رات کے وقت اپنی بیٹی سے زیادتی کر رہا تھا کہ بچی کے رونے پر اس کی بیوی کی آنکھ کھل گئی۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب بورے والا جبکہ 259 ای بی میں اوباش نے آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔

ای پیپر-دی نیشن