لین دین کے مقدمہ میں راجہ بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے تھانہ صدر بیرونی کے لین دین کے مقدمہ میں سابق وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض کنفرم کر دی۔