ضمنی انتخابات : لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے 22اور 20 اپریل کے پیپر ملتوی کرنے کا فیصلہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی بناء پر اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2024 کے 20اپریل بروز ہفتہ کو ہونے والے کیمسٹری، جیالوجی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، شماریات اور لائبریری سائنس کے پرچے اب 23 مئی بروز جمعرات جبکہ انگریزی (لازمی) کا پرچہ 22 اپریل بروز سوموار کی بجائے 25 مئی بروز ہفتہ کو ہو گا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکر دیا گیا ہے ۔