• news

اوکاڑہ: گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کے ہاتھوں برادر نسبتی قتل‘ بیوی زخمی 

اوکاڑہ+رینالہ خورد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تھانہ چوچک کے گاؤں اسلام پور میں محمد ارشد نامی شخص کا اپنی بیوی صائمہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا‘ گزشتہ روز شور سن کر صائمہ کا بھائی اس کے گھر گیا تو ارشد اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا‘ 18 سالہ عثمان اپنی بہن کو بہنوئی کے تشدد سے بچانے کے لئے آگے بڑھا تو مشتعل ارشد نے دستی کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بیوی اور سالے کو شدید زخمی کر دیا۔ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی صائمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن