• news

یوکرائن کیخلاف جنگ میں 50 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی، رپورٹ  

لندن؍ ریاض   (آئی این پی+ اے پی پی) سعودی عرب کا 21 واں طیارہ یوکرائنی عوام کیلئے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔  یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 43 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں بجلی کا سامان شامل ہیں۔ دوسری جانب  برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ میں اب تک روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی رشیا، آزاد میڈیا گروپ میڈیا زون اور رضا کاروں کی جانب سے فروری 2020 سے جاری جنگ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد گنی جا رہی ہے اور قبرستانوں میں نئی قبروں پر لگی تختیوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی گنتی میں کافی معاونت فراہم کی۔

ای پیپر-دی نیشن