جوبائیڈن کا چینی سٹیل اور ایلومینم پر 3 گنا ٹیرف عائد کرنے پر زور
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ’غیر شفاف مسابقت‘ کا حوالہ دیتے ہوئے چینی سٹیل اور ایلومینیم پر تین گنا ٹیرف عائد کرنے پر زور دیا ہے جب کہ وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں مزدور ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جو بائیڈن کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو (یو ایس ٹی آر) نے حال ہی میں 5 امریکی یونینز کی جانب سے دائر پٹیشن کے جواب میں بحری جہاز سازی، میری ٹائم اور لاجسٹک سیکٹر میں چین کے طریقہ کار کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا جوبائیڈن امریکی حکام کو چین کی جانب سے ٹیرف خلاف ورزی روکنے کیلئے میکسیکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔