یوگنڈاکے ڈاکٹرزکی ملاقات،وزیر اعلیٰ کلینکس آن ویلز کاافتتاح کرینگی :صوبائی وزیر
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے یوگنڈا کے ایکوئٹر میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت یوگنڈا کے سابق صدر عیدی امین کے پوتے اور میڈیکل کونسل کے ممبر ڈاکٹر ایوب نے کی۔ وفد میں میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر فلکس اور ایم ایس ہاسپٹل میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر جیمز شامل تھے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری حافظ شاہد لطیف، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف، پی ڈی پی ایم یو میاں طارق اور سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران خواجہ عمران نذیر نے یوگنڈا کے وفد کو پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے وفد کو پنجاب کے ورٹیکل پروگرامز کے حوالہ سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت 2500 بنیادی مراکز صحت، 300 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی مکمل ریویمپنگ کی جارہی ہے۔ تمام مراکز صحت کی ریویمپنگ مارچ 2025 تک مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے سب اربن ایریاز میں طبی سہولیات کیلئے کلینکس آن ویل پراجیکٹ رواں ماہ شروع کردیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گی۔ تمام تحصیل اور ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اگلے 3 ہفتوں میں م شروع کردی جائیگی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشہریوں کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے یوگنڈا ہیلتھ سسٹم کی اپگریڈیشن کیلئے وفد کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں وفد نے بھی یوگنڈا کے ہیلتھ سسٹم پر صوبائی وزیر صحت کو آگاہ کیا اور پنجاب کے ہیلتھ سسٹم کو سراہا۔