• news

جنرل ہسپتال کا ڈاکٹر دوران ڈیوٹی چل بسا، پروفیسر الفرید ظفر کا اظہار افسوس 

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان شاہد دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔ 50سالہ ڈاکٹر نعمان شاہد کے اچانک انتقال کی خبر پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل سمیت ودیگر ہیلتھ پروفیشنلز افسردہ ہو گئے۔اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ انسانی زندگی اللہ کی امانت اور موت ایک حقیقت ہے۔  اس پر صبر کرنا ہی مومن کی نشانی و ایمان ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے اچانک انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن