• news

34ارکان پر مشتمل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیش کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اس کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے لاہور سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی سے وفاداری نبھانے والے پارٹی رہنما شامل ہیں۔یہ کمیٹی34افراد پر مشتمل ہے۔سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز کے دیرینہ ساتھی اور ان کے سیکرٹری صبغت اللہ سلطان کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی ہوگیا ہے جو کہ فوری طور پر موثر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن