• news

پاکستان نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی آج، پنڈی میں بارش کا بھی امکان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ آخری دو میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جڑواں شہروں میں آج سے تین روز تک بارش کی پیشگوئی ہے جس کے باعث پنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی دو میچز آج اور ہفتہ 20 اپریل کو شیڈول ہیں،بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں میچ کے دوران موسم کی خرابی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت بارش کا 40 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد امکان ہے۔ 20 اپریل کو 52 فیصد اور 21 اپریل کو 13 فیصد بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔ ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائیگی۔ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے ہمارے سکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی کافی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور وہ اس فارمیٹ کے علم سے بہت اچھی طرح لیس ہیںپاکستان ہوم گرانڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انہیں اسی کے میدان میں چیلنج دینا چاہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن