• news

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ :کراچی، لاہور ‘کوئٹہ کی کامیابی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے دن کراچی، لاہور اور کوئٹہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کراچی نے ملتان کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان کی ٹیم 36.3 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گل فیروزہ 44 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ معصومہ زہرہ، ایمن انور اور عروب شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی نے کپتان عمیمہ سہیل کے49  رنز کی بدولت ہدف 24 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور کی ٹیم 32.5 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر عائشہ ظفر نے 108 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ عائشہ بلال نے4 اور انعم امین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور نے 31 اوورز میں 3 وکٹوں پر ہدف پورا کرلیا۔دعا ماجد 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کائنات حفیظ نے 61 رنزبنائے۔ عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ رہیں۔ کوئٹہ نے راولپنڈی کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔راولپنڈی کی ٹیم 43 اوورز میں 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ماہم انیس 25 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ رامین شمیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ نے 37ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر ہدف پورا کرلیا۔ رامین شمیم نے 27 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔تانیہ سعید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔رامین شمیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔کل کوئٹہ بمقابلہ پشاور‘کراچی بمقابلہ لاہوراورراولپنڈی بمقابلہ ملتان ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن