سٹیڈیم میں گند پھیلانے والے شائقین کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز میں سکیورٹی و میونسپل انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔سٹیڈیم میں گند پھیلانے والے تماشائیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دو ٹی ٹونٹی میچز کا انعقاد 25اپریل اور 27اپریل 2024 کو نشتر کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کا سٹیٹس وی وی آئی پی ہو گا اور اس کے مطابق ہی ٹریفک پولیس کی جانب سے بہترین ٹریفک پلان ترتیب اور مشتہر کیا جائیگا۔