وقار یونس‘بازید خان‘عروج ممتاز‘علی یونس ‘سلمان بٹ‘کائنات امتیاز‘ لیزا سٹالیکر ‘کرس ہیرس کمنٹری کرینگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں۔لیزا سٹالیکر،کرس ہیرس اور زینب عباس بھی کمینٹری پینل کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس بھی کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔ پینل کے دیگر ارکان میں سلمان بٹ، کائنات امتیاز، سکندر بخت، شاہ فیصل‘ عقیل ثمر اور حجاب زاہد شامل ہیں۔