• news

پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں، نمائندہ آئی ایم ایف

لندن (نوائے وقت رپورٹ ) مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے جہاد آزور نے کہا ہے عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاد آزور نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے حجم سے زیادہ اصلاحات کا پیکیج اہم ہے۔ اس مرحلے پر اصلاحات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا پاکستان کو ترقی کی مکمل صلاحیت کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی ڈھانچے کو دْگنا کرنا اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن