ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا
اسلام آبادد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی،ریجن ٹو کیلئے بھی سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔200روپے ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،یاد رہے ریجن ون میں پختوانخوا ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام اباد، گوجر خان شامل ہیں ،ریجن ٹو سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔