• news

پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے،ایکس 

نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش جاری ہے جس حوالے سے ایکس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ایکس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا، ایکس کی بندش اظہار رائے کے آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں۔اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن