• news

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ، بچی اور 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان+اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی )  ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایس ایچ او درابن نے بتایا ہے کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔نمائندہ خصوصی کے مطابق  ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹمز پشاور کے سٹاف پر آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجے میں کسٹمز سٹاف کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔ چیرمین ایف بی آر، ممبر کسٹمز آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹمز اور تمام پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کی شہدا کو خراج عقیدت اور انکے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  خیبرپختونخوا میں 4 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کی مذمت کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کی سگو واقعہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

ای پیپر-دی نیشن