• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان گرفتار

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سمیر احمد ڈار ساکن سنگم اور وسیم حمد وانی ساکنہ شوپیاں  کو جموں کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران سنگم نائنہ پل کے قریب گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے   سمیر احمد ڈار اور وسیم حمد وانی  سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے  دونوں کشمیری نوجوانوں کے خلاف  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون  یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بھارتی ریاست بہار کے  ایک مزدور کو جنوبی کشمیر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے  بھارتی ریاست بہار کے رہائشی راجہ شاہ کو ضلع  اسلام آباد کے علاقے بیچ بہاڑہ میں گولیاں مار دی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔  جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی ہے ۔ فوجی اہلکار سکھوندر سنگھ کی لاش جموں کے علاقے سنجوان میں فوجی بیرک میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی پانچ نشستوں پر انتخابات کا سلسلہ جمعہ کو شروع ہوگا۔ ادھم پور حلقہ میں جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر میں  لوک سبھا  انتخابات کے لیے مجموعی طور پر87لاکھ رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے  مطالبہ کیا ہے کہ  جموں وکشمیر میں فرضی مقابلوں میں شہریوں کو مارنے کے واقعات کی  تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کا 5 اگست 2019 ء کاغیر قانونی اقدام کشمیریوں کیلئے ایک زلزلہ تھا جس کے جھٹکے ابھی تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن