• news

مسلم لیگ ن کے ہر دور اقتدار میں ترقی و خوشحالی آئی: محمد احمد خان  

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) جب بھی مسلم لیگ کی حکومت بنی ان کے دور اقتدار میں ہی پاکستان میں ترقی و خوشحالی آئی اب بھی پاکستان ایشیا ٹائیگر ضرور بنے گا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جہدو جہد میں مصروف ہیں ۔پی پی 179 میں جلد سٹیڈیم، یونیورسٹی بچوں کے لیے گراؤنڈ اور سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن ہونے جاری ہے میرے حلقے کا کوئی پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق ناظم تلونڈی میاں منور طاھر کی بھانجی کی شادی کے موقع سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چیئرمین چوہدری علی عمران اور سردار فاروق اکبر ڈوگر کے ہمراہ نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 21 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخاب میں امیدوار قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان کو کامیاب کروائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن