• news

شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ جیل سے پیشی پر آنیوالے ملزموں سے منشیات برآمد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں منشیات فروشی میں حیران کن طور پر اضافہ سامنے آیا ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سے تاریخ پیشی پر آنے والے ملزم دلاور سے پولیس نے تلاشی کے دوران 20گرام آئس برآمد کرلی جس نے انکشاف کیا کہ وہ جیل میں آئس استعمال کرنے کے ساتھ فروخت بھی کررہا ہے جبکہ ایک ملزم عدیل انجم سے 20گرام ہیروئن برآمد کی گئی دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے پولیس لائن کے اے ایس آئی شمشاد ولی خان کی رپورٹ پر مقدمات درج کرلئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات فروشی اور اسکے استعمال میں گزشتہ پانچ ماہ میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں منشیات فروشی کیلئے ایک گروہ کام کررہا ہے اور وہ ماہانہ لاکھوں روپے جمع کرکے بعض افسروں و اہلکاروں میں تقسیم کرتا ہے ۔ جیل حکام نے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔رابطہ کرنے پر سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوتی ہے اب ہم مزید سختی کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن