مریدکے: ڈاکو شہری کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے‘ زیورات‘ موبائلز لے گئے
مریدکے(نامہ نگار) تحریک لبیک کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں خالد جاوید کے قریبی رشتہ دار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو صغیر احمد کے گھر داخل ہوئے اور گھر والوں کو کمرے میں بند کیا اور 45تولے طلائی زیورات‘ 6 موبائل‘ 2 لاکھ روپے ‘ 300 امریکی ڈالر اور 100 درہم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ میاں صغیر دبئی میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور یہ اپنے بیٹے نعیم کی شادی اور رمضان المبارک کی وجہ سے مریدکے آئے ہوئے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق ڈاکو ایک کروڑ مالیت کا سامان،نقدی و زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔ تھانہ سٹی مریدکے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ۔