• news

سانگلہ ہل:گورنمنٹ کالج میں اقبال اور رومی کے افکار کے حوالے سے سیمینار

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام اقبال اور رومی کے افکار کے حوالے سے ایک روزہ پیر رومی سیمینار منعقد ہوا،جسکی صدارت پرنسپل پروفیسر سید فخیم نقوی نے کی، جبکہ ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان مہمان خصوصی تھے، سیمینار میں طلبہ و طالبات،اساتذہ اور دیگر مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن