گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور :آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریسولویشن کے موضوع پر انٹر نیشنل کانفرنس
لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر اقبال لاء سکول کے زیراہتمام آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریسولویشن (تنازعات کے متبادل حل) کے موضوع پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس سے برطانیہ اور انڈیا سے قانونی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ایک روزہ کانفرنس کا مقصد تنازعات کے متبادل حل کے مختلف پہلوؤں بشمول ثالثی پر روشنی ڈالنا تھا۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کی زیر صدارت افتتاحی سیشن میں بین الاقوامی مقررین نے شرکت کی۔ جن میں انگلینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبورگ شامل تھے۔ انڈیا سے سابق ایڈووکیٹ جنرل ہریانہ ہمانشو راج نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔