ایل ڈی اے:کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک سربمہر
لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزشادمان ون کے علاقے میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان ون میں سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک میں پولی کلینک، فلور مل، نجی پرائیویٹ سکول، ڈینٹل کلینک، ہوسٹل، سٹور، اکیڈمی اور نجی آفس شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے۔