متروکہ وقف املاک : 40ارب مالیت کی اراضی واگزار ،2 ارب روپے کی ریکوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی 40ارب مالیت کی ٹرسٹ اراضی واگزار کروائی گئیں ہیں۔جبکہ بقایا جات کی مد میں 2 ارب روپے کی کیش ریکوری کی گئی۔ یہ باتیں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ون مین کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، قانونی مشیر حافظ احسان کھوکھر،ڈائریکٹر FIAثاقب سلطان،عدیل احمدCA،رجسٹرار فیاض احمد،عظمی شہزادی کے علاوہ FIA، فیڈرل آڈٹ و بورڈ افسران نے شرکت کی۔شعیب سڈل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام اراضیات ور تاریخی ورثہ کی حفاظت کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے اور پولیس کی سپورٹ سے کمیشن نے اپنے مطلوبہ ٹاگٹ مکمل کیے ہیں جبکہ موثر کاروائی کیلئے سپارکو سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں مدد ملی ہے،اور ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ اور FIAکے تعاون سے قیمتی پراپرٹی واگزار کروانے کیلئے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔