• news

روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ 

لاہور(کلچرل رپورٹر) ہمارے ثقافتی اقدار، آرٹ، فنون لطیفہ کیلئے یہ مثبت اشارے ہیں کہ دنیا بھر کے ممالک کے سفیر،وفود گاہے بگاہے الحمراء آرٹ میوزیم، کلچرل کمپلیکس کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی اثنا ء میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ ریشین سفارت خانے سے الینا کولسنکووا بھی انکے ہمراہ تھیں۔ البرٹ پی خوریف نے پاکستانی آرٹسٹوں کے کام دیکھا اور انکی پذیرائی کی۔ پاکستانی آرٹ کی ساکھ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ الحمراء آرٹ میوزیم کے افسران نے روس کے سفارت وفد کا پرتپارک استقبال کیا اور انہیں الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں پاکستانی آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے دیکھائے جنکی البرٹ پی خوریف نے دل کھول کر تعریف کی اور الحمرا افسران کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمیں اپنے آرٹ پر فخر ہے۔ ہمارے آرٹسٹوں کا کام اس قدر اعلیٰ ہے کہ جیسے دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جسے ہم نمایاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن