طاہر فاروق کادورہ ٹیپا،ٹریفک روانی کے 82 مقامات پر اقدمات کیلئے بریفنگ
لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا) کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شہر میں ٹریفک روانی کے 82 اہم مقامات پر کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ٹیپا، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ان تمام مقامات پر ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ایم ایم عالم روڈ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کر دی گئیں ہیں۔پیچ ورک، کرب سٹون کے پینٹ سمیت دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹائے گئے ہیں۔ خصوصی مہم جاری ہے۔ شہر کے 1560 مختلف مقامات پر پیچ ورک کا کام کیا گیا ہے۔ شہر میں سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقامات پر سائیکلنگ ٹریکس بنانے پر کام جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے اور پارکنگ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار احمد، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، اور ٹیپا کے متعلقہ افسران موجود تھے۔